Advertisements

عمران خان کے حق میں ریلیاں نکالنے پر احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ تھانوں میں 28 افراد کے خلاف مقدمہ درج چھ پی ٹی آئی کارکن گرفتار تحصیل صدر ملک مظفر کریم روپوش

Two cases registered against 28 PTI activists,six arrested on the viloation of section 144 PPC
چنی گوٹھ: طاہر والی کے مقام پر عمران خان کے حق میں ریلی نکالنے والے پی ٹی آئی کے پولیس حراست میں لیۓ گئے تین کارکنوں کی تصویر
Advertisements

تھانہ سٹی پولیس احمد پور شرقیہ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں تین پی ٹی آئی کارکنوں عاصم قریشی مہران قریشی ارسلان قریشی جبکہ چنی گوٹھ پولیس نے تین پی ٹی آئی کارکنوں محمد آصف عبدالمجید اور مجیب الرحمن کو گرفتار کرلیا

چنی گوٹھ سے اطلاع کے مطابق پی پی 250 کے پی ٹی ائی کے سابق ٹکٹ ہولڈر مجیب الرحمان مڑل ایڈووکیٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ احمد پور شرقیہ میں گرفتار کیے جانے والے تینوں کارکنوں کو رہا کر دیا گیا

Advertisements

چنی گوٹھ+ احمدپورشرقیہ (نامہ نگاران  ) عمران خان کے حق میں ریلی نکالنے پر چودہ افراد کے خلاف مقدمہ درج ، تین ملزمان گرفتار ۔ تفصیل کے مطابق طاہر والی کے مقام پر مجیب الرحمٰن ، محمد آصف ، نازک حسین ، محمد سلیم ، جمشید اور طارق وغیرہ اوچ شریف کی طرف سے ریلی نکالتے ہوئے آ رہے تھے ، انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی رہائی کے نعرے لکھے ہوئے تھے ، چنی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد محمد آصف ، عبد المجید اور مجیب الرحمٰن کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی فرار ہو گئے- ،چنی گوٹھ  پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔      احمد پور شرقیہ سے نامہ نگار کی اطلاع کے مطابق  دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کے متعد د کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تین کارکنوں عاصم قریشی مہران قریشی ارسلان قریشی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق حکومت کے خلاف نعرہ بازی اور عمران خان کو رہا کرنے کے نعرے لگا نے اور پی ٹی آئی کے حق میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے دس نامزد اور چار نامعلوم کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرکے تین کو تھانہ سٹی نے گرفتار کرلیا – ایک دوسری اطلاع کے مطابق احمد پور شرقیہ میں گرفتار کیے جانے والے تینوں کارکنوں کو رہا کر دیا گیا  جبکہ تحصیل صدر پی ٹی آئی ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ گزشتہ تین روزسے نامعلوم مقام پر روپوش ہیں پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات   پر چھاپے مارے لیکن وہ اس کے ہتھے نہ چڑھ سکے-