Advertisements

رحیم یار خان: زمیندار نے2 اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وارکرکے مار ڈالا

Two Camels Axed to Death in Cholistn
Advertisements

رحیم  یار خان :  چولستان کےعلاقےمیں فصلوں میں گھسنے پر مبینہ طور پر مقامی زمیندار نے 2  اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے  وار کرکے مار دیا، پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔  ہیڈفرید چولستان کے رہائشی عبد الخالق نے الزام لگایا کہ علاقےکے با اثر افراد نے اس کی 2 اونٹنیوں کو کلہاڑی کے وارکرکے مار ڈالا ہے۔  دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا ہے۔ ملزمان نے قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، تفتیش کی جا رہی ہے

Advertisements