Advertisements

‪ضلع بہاولپور کے دو صحافیوں کو دس دس ہزار مالیت کے دو جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز 23اگست کو دیے جائیں گے،احسان احمد سحر‬

Ehsan Ahmed Sehar
Advertisements

جرنلسٹس الائنس پاکستان کی جانب سے جرنلسٹ سپورٹ کیش ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز دینے کی تقریب بروز اتوار صبح دس بجے پنجاب کالج میں ہو گی جرنلسٹس الائنس پاکستان کا پریس ریلیز

احمد پور شرقیہ+اوچشریف ( تحصیل رپورٹر + کرائم رپورٹر ) جرنلسٹس الائنس پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 23 اگست بروز اتوار صبح 10 بجے پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے دو صحافیوں کو  10، 10   ہزارمالیت کے دو جرنلسٹ سپورٹ کیش  ایوارڈز دیے جائیں گے اس امر  کا اعلان بانی جرنلسٹس الائنس پاکستان و میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز  میں کیا گیا ہے-

Advertisements

پریس ریلیز کے مطابق جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز دینے کی تقریب احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ ورکرز کے اجلاس سے قبل منعقد ہوگی