دومسلح ڈاکو سابق کونسلر حنیف قریشی کے بیٹے سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) دومسلح ڈاکو سابق کونسلر کے بیٹے سے گن پوائنٹ پر نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سابق سٹی کونسلر محمد حنیف قریشی کابیٹا محمد اسد اپنے دوست ذیشان کے ہمراہ موٹرسائیکل ہنڈ اپر سوار چوک عباسیہ کی طرف آرہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکو آگئے اور اُن سے موٹرسائیکل اور نقدی آٹھ ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔