Contact Us

سابق کونسلر حاجی اشرف کے بھتیجے محمد زین سے اڑھائی لاکھ چھین لئے گئے

robbery

موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے پرانے ڈاک خانہ کے قریب گن پوائنٹ پر واردات کا ارتکاب کیا

 احمدپورشرقیہ(  نامہ نگار ) دو مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر سابق کونسلر کے بھتیجے سے ڈھائی لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق سابق کونسلر حاجی اشرف خان بلوچ جس  نے چوک منیر شہید پر مرغی کے گوشت کی دوکان بنا رکھی ہے۔ اس کا بھتیجا محمد زین اپنے دوست کے ہمراہ گزشتہ شام وصولی کرکے واپس آرہا تھا کہ پرانا ڈاکخانہ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا۔ اوراسلحہ کی نوک پر ان سے ڈھائی لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے درخواست ملنے پر کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں