Advertisements

مدیر احسان احمد سحر اور سیٹلائٹ کے مکینوں کا قبرستان سیٹلائٹ ٹاؤن کے گیٹ تک ٹف ٹائل بھچوانے پر صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی سے اظہار تشکر

Umar Abbasi and Gazain Abbasi
Advertisements

صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کی گرانٹ سے ٹینکی گیٹ سے سیٹلائٹ ٹاؤن قبرستان کے گیٹ تک ٹف ٹائل بھچا دی گئی

سیٹلائٹ ٹاؤن اور نواحی علاقوں کے مکینوں کو اب اپنی میتیں پیدل اور ایمبولینس کے ذریعہ قبرستان تک پہنچانے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

Advertisements

صاحبزادہ محمد گزین عباسی ایم پی اے کی گرانٹ سے ٹف ٹائل بھچا نے کا منصوبہ بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سب انجینئر ملک محمود آرائیں کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا ہے

احمد پور شرقیہ ( سٹاف رپورٹر مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی تحریک پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم پی اے کی گرانٹ سے ٹینکی گیٹ سے سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان کے گیٹ تک ٹف ٹائل بچھا دی گئی جس سے سیٹلائٹ ٹاؤن اور نواحی علاقہ کے مکینوں کو اپنی میتوں کو قبرستان تدفین کے لیئے لے جانے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کسی بھی میت کو اب قبرستان کے گیٹ تک پیدل لیجانے کے علاوہ ایمبولنس میں بھی بآسانی لے جایا جا سکے گا جبکہ قبل از یں نا ہموار راستے کی وجہ سے لوگوں کو اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے کے لیے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا بالخصوص بارش کے ایام میں صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہو جاتی تھی-

مدیر احسان احمد سحر نے انجمن اتحاد عباسیہ پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی سے خصوصی طور پر اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے اپنے بھتیجے صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو قبرستان سیٹلائٹ ٹاؤن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرانے کے لیے خصوصی ہدایات دی تھیں-خیال رہے کہ ٹف ٹائل کی تنصیب کا منصوبہ میونسپل کمیٹی احمدپور شرقیہ کے سب انجینئر ملک محمود آرائیں کی نگرانی میں ٹھیکیدار نے مکمل کیا ہے