Advertisements

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق کے حکم پر واٹر ٹینکی گیٹ سے سیٹلائٹ ٹاؤن قبرستان تک ٹف ٹائل بھچا نے کا منصوبہ مکمل

Deputy Commissioner Bahawalpur Doctor Farhan Farooq
Advertisements

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران دو مرتبہ ٹھیکیدار کو ٹف ٹائل کی تنصیب کرنے پر یہ کہہ کر روک دیا تھا کہ واٹر ٹینکی اُسکی ملکیت ہے

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی فون کال کر کے اس عوامی مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت کی جنکی خصوصی دلچسپی سے یہ معاملہ بطریق نمٹا دیا گیا

Advertisements

مدیر احسان احمد سحر اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے باشندگان کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر سے اظہار تشکر ،اسسٹنٹ کمشنر کو قبرستان کے گیٹ پر مٹی ڈلوا کر ایمبولینس کی باآسانی واپسی کے لیے یو ٹرن بنوانے کی استدعا کر دی گئی

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کے حکم پر ٹینکی گیٹ سے سیٹلائٹ ٹاؤن قبرستان کے گیٹ تک ٹف ٹائل بچھانے کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا جس کے لیے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم پی اے نے گرانٹ مختص کی تھی مگر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران دو مرتبہ ٹھیکیدار کو اس منصوبے پر کام کرنے سے روک دیا تھا چنانچہ مدیر روزنامہ احمد پور شر قیہ احسان احمد سحر نے سابق کونسلر حاجی فدا حسین جٹھول اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے نوجوان نمائندے ملک محمد سجاد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے ان کی توجہ اس جانب منظور کرائی اور اُنہیں سیٹلائٹ ٹاؤن اور اس کے نواحی علاقوں کے باشند گان کے قبرستان میں اپنی میتوں کو لے جا نے میں در پیش مشکلات اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی بے حسی سے آگاہ کیا

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی فون کال کر کے اس عوامی مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی چنانچہ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی خصوصی دلچسپی اور مداخلت سے یہ معاملہ بخوبی حل ہو گیا – چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے باشندگان نے قبرستان سیٹلائٹ ٹاؤن کے گیٹ تک ٹف ٹائل بھچا نے کا صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی ایم پی اے کا منصوبہ بطریق احسن مکمل کرانے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر سے اظہار تشکر کیا ہے دریں اثناء چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر نے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ سے استدعا کی ہے کہ وہ قبرستان سیٹلائٹ ٹاؤن کے گیٹ پر ایمبولینس کی میت اتارنے کے بعد اسکی بآسانی واپسی کیلئے مٹی ڈلوا کر یو ٹرن بنوا دیں