Advertisements

مخدوم سید مرتضیٰ محمود اور سردار غضنفر علی خان لنگاہ کے فنڈز سے 75 لاکھ روپے کی لاگت سے اللہ آباد میں ٹف ٹائل لگانے کا کام شروع

Tough Tile Installation Launched in Allah Abad at a Cost of Rs. 7.5 Million Using Funds of Makhdoom Syed Murtaza Mahmood and Sardar Ghazanfar Ali Khan Langa
Advertisements

یہ منصوبہ میاں محمد سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ سابق چیئرمین یوسی اللہ آباد کی تجویز پر منظور کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور علاقے کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے۔


اللہ آباد(نامہ نگار)مخدوم سید مرتضیٰ محمود ایم این اے اور سردار غضنفر علی خان لنگاہ ایم پی اے کے خصوصی فنڈز سے 75 لاکھ روپے کی لاگت سے اللہ آباد شہر کی مختلف گلیوں میں ٹف ٹائل لگانے کا کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔یہ منصوبہ میاں محمد سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ سابق چیئرمین یوسی اللہ آباد کی تجویز پر منظور کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور علاقے کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے۔

Advertisements

میاں محمد سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بلا تفریق اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا تاکہ شہر کے تمام محلوں کو مساوی بنیادوں پر ترقیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے اور اللہ آباد کی تعمیر و ترقی کا سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹف ٹائل منصوبے کے بعد بہت جلد اللہ آباد میں میٹل روڈز کے افتتاح بھی متوقع ہیں جن پر ابتدائی کام کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ان سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی ہوگی بلکہ علاقے کی خوبصورتی اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔علاقہ مکینوں نے ترقیاتی کاموں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے اللہ آباد کی محرومیاں کم ہوں گی اور شہریوں کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی