Advertisements

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی ملاقات متوقع

Trump, Xi Jinping and Putin Meeting Expected in China — New York Post
تینوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو شینزن میں ہونے کا امکان ہے: امریکی اخبار۔ فوٹو فائل
Advertisements

ملاقات میں جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات چیت متوقع ہے، شمالی کوریا، یوکرین اور ایران سے متعلق امور پربھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

نیویارک: امریکی جریدے نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کی ملاقات متوقع ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق تینوں عالمی رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو شینزن میں ہونے کا امکان ہے۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات چیت متوقع ہے، شمالی کوریا، یوکرین اور ایران سے متعلق امور پربھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔

Advertisements

امریکا، چین اور روسی صدور کے مابین متوقع ملاقات کو 1945 میں دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ، برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل اور روسی رہنما جوزف اسٹالن کے درمیان ہونے والی یالٹا کانفرنس سے جوڑا جا رہا ہے جس میں یورپ کی نئی حد بندیاں کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے بھی ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان متوقع ملاقات کو یالٹا کانفرنس سے جوڑتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ شینزن 21ویں صدی کے لیے یالٹا طرز پر ’’عالمی اثر و رسوخ کے دائروں کی نئی تقسیم‘‘ کا معاہدہ ثابت ہو سکتا ہے