Advertisements

ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں: ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان

US President Donald Trump
Advertisements

ایرانی قیادت کو مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں۔ امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں– واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت کو مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں، ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےوزیراعظم اور فیلڈمارشل کی بہت عزت کرتا ہوں، ایران سے مذاکرات جاری ہیں ،ایران کےپاس فضائیہ ہے نہ بحریہ، سب تباہ ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی قیادت کا آپس میں اتحاد نہیں، وہ آپس میں بہت کنفیوژ ہیں، یقین نہیں ہے کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں اوریہ بھی نہیں چاہتا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کہ آبنائے ہرمز ابھی تک بند ہے، ہماری ایران سے بات چیت جاری ہے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔ اُنہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ایرانی قیادت کا یکسان مؤقف نہیں ہے ہر کوئی اپنی اپنی بات کر رہا ہے ، یہ ایران پر منحصر ہے ہمیشہ کے لیے ختم ہوناچاہتا ہے یا ڈیل