ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کر دی، ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ نکالنے کا اعلان
ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی ٹول ٹیکس کے مکمل طور پر کھولا جانا چاہئے تاکہ جہاز رانی بلا رکاوٹ جاری رہ سکے
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو متفق ہونا ہوگا وہ کبھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھےگا۔ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ تقریباً منہدم پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں دفن ہے، افزودہ یورینیم کی یہ تباہی 11 ماہ قبل ہمارے بی ٹو بمبار حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کر دی گئی، ایران کو متفق ہونا ہوگا وہ کبھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم نہیں رکھےگا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی ٹول ٹیکس کے مکمل طور پر کھولا جانا چاہئے تاکہ جہاز رانی بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر سمندر میں بارودی سرنگیں موجود ہیں تو انہیں ختم کیا جائے گا اور امریکا پہلے ہی اپنے جدید مائن سویپرز کے ذریعے کئی سرنگوں کو تباہ کر چکا ہے جبکہ باقی بارودی سرنگوں کو ایران فوری طور پر ہٹائے گا یا تباہ کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی کی وجہ سے رُکے جہاز اب گزر سکتے ہیں – امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ تقریباً منہدم پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں دفن ہے، افزودہ یورینیم کی یہ تباہی 11 ماہ قبل ہمارے بی ٹو بمبار حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ کو زمین سے نکالے گا، چین اور امریکا کے پاس یہ تکنیکی صلاحیت موجود ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ یہ کام ایران اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون اور ہم آہنگی میں کیا جائے گا، ایرانی نیوکلیئر ڈسٹ کو نکال کر پھر تباہ کر دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سیچوایشن روم میں حتمی فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کر رہا ہوں۔ ۔

