ایران مذاکرات: و ٹکوف اور کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ
واشنگٹن : غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیوو ٹکوف اور جیرڈ کشنر اب ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے۔فوکس نیوز کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی جب چاہیں امریکا کو کال کر سکتے ہیں، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اب ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان نہیں جائیں گے۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹرمپ نے کہا کہ اٹھارہ گھنٹے طویل سفر کر کے پاکستان جانا مناسب نہیں ایرانی جب چاہیں امریکا سے خود رابطہ کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام کارڈز ہمارے پاس ہیں جب چاہئیں گئے استعمال کریں گے۔ واضح رہے قبل ازیں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا تھا کہ اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہوں گے، ایران نے خود رابطہ کیا اور ملاقات کی درخواست کی۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے ترجمان وائٹ ہاؤس کا بیان بے بنیاد قرار دیا تھا، اور کہا تھا امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے، واشنگٹن سے مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

