Advertisements

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرنے، گزرنے والے ہر جہاز سے 20 فیصد فیس وصولی کا اعلان

"Trump announces blockade of Strait of Hormuz, 20% fee on every passing ship"
Advertisements

ہم ایرانی ناکہ بندی بحال کررہے ہیں، صرف ایرانی جہازوں اور ان کے خریداروں کو آبنائے ہرمز سے جانے سے روکا جائے گا،امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جلد آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالے گا جس کے عوض یہاں سے گزرنے والے ہر جہاز سے 20 فیصد فیس وصول کی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے فاکس اینڈ فرینڈز کو انٹرویو میں کہی۔ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے جارہے ہیں ہم اس کے گارجین آف اینجل ( محافظ فرشتہ) بننے جارہے ہیں اس کے عوض ہمیں اس کا معاوضہ ملنا چاہیے-

Advertisements

انہوں نے کہا کہ ہمیں آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے اور اس کی حفاظت کرنے کا ہمیں معاوضہ دیا جائے کیونکہ دیگر اقوام بہت امیر ہیں انہیں ہم سے یہ یہ توقع نہیں ہونی چاہیے کہ ہم یہ سب کچھ مفت میں کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا ایران سے ایک معاہدہ ہوا تھا جوکہ طے شدہ معاملہ تھا مگر ایران نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی، ایرانی ہمیشہ ایسا ہی کرتے ہیں، ان لوگوں کے ساتھ ہمارے 10 معاہدے ہو چکے ہیں، اور اس لیے اب ہم ان پر بہت سخت وار کرنے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ جنگ میں ایران کو ‘عبرت ناک شکست’ کا سامنا ہے، ایران کی بحریہ، فضائیہ اور میزائل صلاحیتیں تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ بعدازاں ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں کہا کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے اور ایران کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی کھلا رہے گا، ہم ایرانی ناکہ بندی کو بحال کررہے ہیں اس ناکہ بندی میں صرف ایرانی بحری جہازوں یا ان کے خریداروں کو آنے یا جانے سے روکا جائے گا جب کہ دیگر تمام ممالک کو آبنائے کے آزادانہ استعمال کی اجازت ہوگی