Advertisements

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

President Trump
Advertisements

اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے توانائی کے اہداف پر حملوں کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔– خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی توانائی تنصیاب پر حملوں کو 10 دن کیلئے روک رہے ہیں، اب یہ کارروائی 6 اپریل تک ملتوی ہو گئی ہے۔

Advertisements

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کی درخواست تہران نے کی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے انداز میں جاری ہیں تاہم ایرانی حکام نے اس بارے میں تصدیق نہیں کی کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں۔ خیال رہے کہ پیر کے روز صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری مراکز پر ممکنہ حملے کی دھمکی کو جمعہ تک روک رہے ہیں، اور اب یہ مدت مزید بڑھا دی گئی ہے۔