Advertisements

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں سے نمٹنے کیلیے اسرائیل کی مدد قبول کرنے کا مشورہ

Trump advises Saudi Arabia to accept Israeli help to deal with Houthis
فوٹو: فائل
Advertisements

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے امکانات پہلے سے کہیں زیادہ روشن ہوگئے ہیں، امریکی صدر کی سی این این کے مطابق 16 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد قبول کرلے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق 16 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیلی مدد قبول کرنی چاہیے؟ تو اس پر امریکی صدر نے برجستہ نے کہا کہ ہاں، اس معاملے میں سعودی عرب کے لیے اسرائیل بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے

Advertisements

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بھی اچھا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا معاملہ شاید پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 13 اکتوبر کو اسرائیلی اخبار ہاریتز کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حوثیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی مدد کی پیشکش قبول کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی تھی۔ اخباراتآرکائیو اُس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد کو خدشہ تھا کہ اسرائیل کے ساتھ کھلے فوجی تعاون پر سعودی عوام کا ردعمل منفی ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ابراہام معاہدوں کے تحت متعدد عرب ممالک نے امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات بحال کرلیے تاہم سعودی عرب نے صدر ٹرمپ کی متعدد یقین دہانیوں کے باجود تاحال ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان کسی نئے معاہدے یا مذاکرات کی بحالی کا اعلان نہیں کیا۔- واضح رہے کہ ابراہام معاہدوں کے تحت متعدد عرب ممالک نے امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات بحال کرلیے تاہم سعودی عرب نے صدر ٹرمپ کی متعدد یقین دہانیوں کے باجود تاحال ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے