موٹروے ریسٹ ایریا میں فائرنگ، ٹرک ڈرائیور محمد عمران قتل، ساتھ بیٹھا ایک دوسرامسافر زخمی
میانوالی کے رہائشی36 سالہ محمد عمران پر جھانگڑا ریسٹ ایریا میں ایک حملہ آور نے ذاتی دشمنی کی بنا پرفائرنگ کر دی ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا
اوچ شریف(کرائم رپوٹر) موٹروے ریسٹ ایریا میں فائرنگ، ٹرک ڈرائیور قتل، مسافر زخمی اوچ شریف کے جھانگڑا ریسٹ ایریا میں ذاتی دشمنی کی بنا پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مسافر ٹرک ڈرائیور محمد عمران کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا ایک دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔ٹرک ڈرائیور ملتان سے سامان لے کر کراچی جا رہاتھا موٹر وے پولیس کے مطابق 36 سالہ محمد عمران جو میانوالی کا رہائشی تھا اپنے ساتھی کے ساتھ جھانگڑا ریسٹ ایریا میں آرام کے لیے رکا ہوا تھا۔ اسی دوران ایک حملہ آور نے ذاتی دشمنی کی بنا پر ٹرک ڈرائیور محمد عمران پرفائرنگ کر دی اور ساتھ بیٹھے ایک اور مسافر کو بھی گولی لگ گئی ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ساتھ والا مسافر زخمی تھا جسے نے ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے ہی آر ایچ سی اوچ شریف لے گئی موٹروے پولیس موقع پر موجود ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور مقامی تھانے کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ ذاتی دشمنی ہے، تاہم مزید حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔