Advertisements

ٹرک اور موٹرسائیکل  میں تصادم، خاتون جاں بحق، دو افراد شدید زخمی

Accident-Image
Advertisements

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) ٹرک اور موٹرسائیکل  میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون  جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ٹول پلازہ احمدپورشرقیہ سے ملحقہ موضع درہ چاچڑاں کے قریب ٹرک  یوٹرن لے رہاتھا۔ کہ موٹرسائیکل کے ساتھ حادثہ ہوگیا۔ جس کے نتیجہ میں خاتون  عامرہ بی بی مو قع پر جاں   بحق ہوگئی ۔ جبکہ محمد طارق اور بشیراں بی بی ، شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم اطلاع ملتے ہی مو قع پر  پہنچ گئی۔ اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایا۔ پولیس تھانہ صدر مو قع پر پہنچ گئی اور کاروائی شرو ع کردی ہے۔