لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں شجرکاری مہم کے حوالہ سے تقریب منعقد

tree planting campaign

بہاول پور: 15/دسمبر لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ میں شجرکاری مہم کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سینئر جج لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم، مسٹر جسٹس صفدر سلیم شاہد، مسٹر جسٹس عابد حسین چٹھہ، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار خالد محمود بھٹی، کنزرویٹر فاریسٹ مشتاق گوہر، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر شاہد حمید سمیت لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کا عملہ موجود تھا۔ لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے معزز جج صاحبان نے لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بینچ کے سبزہ زار میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے۔ دریں اثناء ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں