Advertisements

پودے ہمارے ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں آسیہ تسلیم انور

Tree Planation seminar held in govt graduate college for women AhmedpurEast
Advertisements

طالبات کاکردارناقابل فراموش ہے جنہوں نے کالج میں سینکڑوں نئے پودے لگا کر ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کیا پرنسپل میڈم فوزیہ

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں  منعقدہ سیمنار سےمہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میڈم آسیہ تسلیم انورکا  اظہار خیال

Advertisements


احمدپور شرقیہ (نامہ نگار)پودے ہمارے ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں اورآکسیجن فراہم کرنے کا بہت بڑا زریعہ ہیں اس لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے تاکہ ہم فضائی آلودگی سے بچ سکیں ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے سر سبز پنجاب پروگرام کے سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ایک پروقار منعقدہ سیمنار سےمہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن میڈم آسیہ تسلیم انورنےخطاب کرتے ہوئے کیاجبکہ کالج کی  پرنسپل میڈم فوزیہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ  پودے لگانے میں ھماری کالج کی طالبات کاکردارناقابل فراموش ہے جنہوں نےکالج میں سینکڑوں نئے پودے لگا کرجہاں کالج کی خوبصورتی میں اضافہ کیا وہاں ماحول کو خوشگوار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیاہے

انہوں نے مزید کہا کہ سیمنار کا مقصد شجرکاری مہم کی غرض وغایت اور اہمیت کو اجاگر کرنا ہےاور اس میں نمایاں کردار ادا کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے بعد ازاں مہمان خصوصی نے کالج گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لینے والے تمام کرداروں کو خوب سراہا-سیمینار میں طالبات کے درمیان شجرکاری کے موضوع پر ایک تقریری مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پودوں کی اہمیت پربھرپور انداز میں روشنی ڈالی گئی اورشجر کاری مہم میں نمایاں کردار ادا کرنے والی طالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا تقریب کے اختتام پر پرنسپل کالج میڈم فوزیہ نے مہمان خصوصی میڈم آسیہ تسلیم انور کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تعریفی شیلڈ پیش کی