کوٹ مٹھن میں موجود نوابین بہاول پور کے زیر استعمال تین سو سال پرانی انڈس کوئین کوبہاول پور میوزیم میں منتقل کرنے کے معاملات

نوابین بہاول پور کے اس تین منزلہ جہاز کی میوزیم میں منتقلی میوزیم نوادرات میں ایک عظیم اضافہ ہو گا ڈائریکٹر محمد زبیر ربانی —بہاول پور میوزیم کے بورڈ آف گورنرز کی سب کمیٹی برائے ایچ۔ ار و فنانس نے کوٹ مٹھن کا دورہ کیا اور انڈس کوئین کی صورتحال کا جائزہ لیا
بہاول پور ( )بہاول پور میوزیم کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین و کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کے احکامات پر کوٹ مٹھن میں موجود نوابین بہاول پور کے زیر استعمال تین سو سال پرانی انڈس کوئین کو میوزیم میں منتقل کرنے کے لیے بورڈ آف گورنرز کی سب کمیٹی برائے ایچ۔ ار و فنانس نے کوٹ مٹھن کا دورہ کیا اور دیو ہیکل انڈس کوئین کو میوزیم میں منتقل بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں چئیرمین ہیومن ریسورس کمیٹی اختر عباسی، چئیرپرسن فنانس کمیٹی مس سمیرا ملک اور اراکین کمیٹی ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی ، صاحبزادا منصور حیات عباسی ، علی اسد اور ڈپٹی ڈائریکٹر میوزیم رشید احمد ارشد شامل تھے جنھوں نے انڈس کوئین کی صورتحال کا جائزہ لیا. ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے انڈس کوئین کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس شپ کی منتقلی اور اسکو طویل العمری دینے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہ نوابین بہاول پور کے اس تین منزلہ جہاز کی میوزیم میں منتقلی ایک خوش ائند عمل اور میوزیم نوادرات میں ایک عظیم اضافہ ہوگا جس سے قومی و بین الاقوامی سیاح ریاست بہاول پور کے بارے میں مزید جان سکیں گے۔چیئرمین سب کمیٹی برائے ایچ۔ار اختر عباسی اور چئیرپرسن سب کمیٹی برائے فنانس مس سمیرا ملک نے کہا انڈس کوئین ریاست بہاول پور کی شان و شوکت اور اسکی امارت کی عظمت رفتہ کا بین ثبوت ہے۔ اس تین منزلہ جہاز میں تقریبا 400لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست بہاول پور کی اشیاء و نوادرات قیمتی اثاثہ ہیں۔اس موقع پر دیگر اراکین سب کمیٹی نے کہا کہ میوزیم ہی وہ مقام ہے جہاں انڈس کوئین کو ہم اپنے آئیندہ آنے والی نسلوں کے لیے اسے صدیوں تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ وفد نے کہا کہ اگرچہ اس کی منتقلی ایک مشکل مرحلہ ہے تاہم اس کو خوش اسلوبی سے انجام دیا جائے گا۔

نادیہ نورین آفیسر تعلقات عامہ بہاول پور میوزیم بہاول پور