رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام، احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پور شرقیہ کے اراکین کے لئے تربیتی ورکشاپ اکتوبر میں منعقد ہو گی، احسان احمد سحر
احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پور شرقیہ کا پنجاب کالج میں ماہانہ اجلاس، وزیر اعظم سے صحافیوں اور اینکرز کے خلاف پیکا ایکٹ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی قرار داد منظور کر لی گئی
احمد پورشرقیہ : احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز، احمد پور شرقیہ کا ماہانہ اجلاس پنجاب کالج میں بانی و سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا، اراکین کی استدعا پر احسان احمد سحر نے اعلان کیا،کہ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام جرنلسٹس الائنس پاکستان، تحصیل پریس کلبز وجرنلسٹس یونین کے اراکین کے لئے ماہ اکتوبر میں ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔
اجلاس میں طے پایا کہ احمد پور یونین آف جرنلسٹس ورکرز کا ماہانہ اجلاس ہر ماہ کے پہلے ہفتے منعقد ہوا کرے گا۔ اجلاس میں اے یو جے ورکرز کے تنظیمی معاملات پر غور و خوض کیا گیا اور اب تک کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا۔اجلاس میں علاقائی صحافیوں اور علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایک قرار داد اتفاق رائے سے منظور کی گئی، جس کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سیاست دانوں ،بااثر شخصیات اور کرپٹ افسران کے خلاف خبروں کی اشاعت پر متعلقہ صحافیوں اور اینکرز کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت قانون کے استعمال سے منع کریں۔ اجلاس میں حالیہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کو آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے لیے کاری ضرب قرار دیا گیا۔

اجلاس میں حمیداللہ خان عزیز، شبیر احمد قریشی، احمد علی چوہدری، ملک راشد محمود چنڑ، محمد جمشید اقبال بھٹی، خادم حسین شاہین لاشاری، محمد سجاد، شاہ ولی خان، جمیل محمود، انیسہ کنول، محمد یوسف غنی قریشی، زاہد بلوچ، چوہدری سجاد احمد اور محمد خالد نواز خان نے اظہار خیال کیا۔

