Advertisements

خان بیلہ قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

Khanbela
Advertisements

جن پور ( نامہ نگار ) خان بیلہ قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق، خاتون محفوظ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور طارق فاونڈیشن کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق  خان بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر واقع ٹال پلازہ کے نزدیک ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ اور پانچ سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ خاتون معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

 موضع گبراں خان بیلہ کے رہائشی نور احمد اپنی اہلیہ اور پانچ سالہ بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر خان بیلہ سے گھر جا رہے تھے کہ ٹال پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ گئے۔ حادثے کے نتیجے میں نور احمد اور ان کا کمسن بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار خاتون محفوظ رہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور طارق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ڈیڈ باڈیز کو انکے گھر روانہ کر دیا ۔ پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

Advertisements