Advertisements

پل فاروق آباد میں افسوسناک حادثہ ٹوکا مشین حادثہ، نوجوان لڑکی کا بازو کٹ گیا

AhmedpurEast map
Advertisements

حرا بی بی معمول کے مطابق جانوروں کے لیے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اچانک اس کا ہاتھ مشین کی زد میں آگیا اہلِ خانہ

ڈاکٹرز کے مطابق زخمی لڑکی  کا آپریشن کیا جارہا ہے اور ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے

Advertisements

احمدپورشرقیہ (   نامہ نگار)  ٹوکا مشین حادثہ، نوجوان لڑکی کا بازو کٹ گیا۔ تفصیل کے مطابق پل فاروق آباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ٹوکا مشین پر چارہ کاٹتے ہوئے 18 سالہ نوجوان لڑکی حرا بی بی کا بازو کٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر  ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے  اس کا علاج شروع کردیاہے۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ حرا بی بی معمول کے مطابق جانوروں کے لیے چارہ کاٹ رہی تھی کہ اچانک اس کا ہاتھ مشین کی زد میں آگیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق زخمی لڑکی  کا آپریشن کیا جارہا ہے اور ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔