ٹریلر اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈائیور ظریف جاں بحق

Advertisements
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجہ میں ٹریکٹر ڈائیور جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں ٹریکٹر کا ظریف نامی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور کو ہسپتال پہنچایا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
Advertisements