Advertisements

اوچ شریف کے سینئر صحافی اور ادیب رسول بخش نسیم کا آج یوم وفات ہے

Late Uchsharif Senior Journalist Rasool Bakhsh Nasim
Advertisements

آپ نے اوچ پریس کلب کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے صدر منتخب ہوئے

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) سینئر صحافی اور ادیب رسول بخش نسیم کا آج یوم وفات ہے، اپنی صحافتی تحریروں سے سیاسی، سماجی و ادبی سطح پر اپنے گہرے نقوش مرتب کرنے والے رسول بخش نسیم نے اوچ شریف سے اپنے وقت کے معروف روزنامہ امروز، مغربی پاکستان، نوائے وقت، دی نیشن، لیل ونہاراور الشمس سمیت کئی قومی ومقامی اخبارات و جرائد کی نمائندگی کی۔

Advertisements

اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کرنے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آپ نے اوچ شریف سے ایک سہ ماہی میگزین ’جہاں گشت‘ اور پندرہ روزہ اخبار ’نوائے اوچ‘ کا اجرا کر کے مقامی صحافت کو نئی معنویت عطا کی۔ آپ نے اوچ پریس کلب کی بنیاد رکھی اور اس کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ تحصیل کی سطح پر صحافیوں کو منظم کرنے کے لیے یونین آف جرنلسٹ جب کہ نئے قلم کاروں کے لیے جہاں گشت رائیٹرز کلب جیسی تنظیموں کو قائم کر کے ادب اور صحافت کی عملی خدمت کی، آپ کی وفات 9دسمبر2000ء کو اوچ شریف میں ہوئی، آپ کو موضع ٹبہ برڑا تحصیل علی پور میں آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا