Advertisements

سیلاب سے متاثر چک کہیل کے مقام پر ریسکیو کی بروقت کارروائی دو دو قیمتی جانیں بچا لیں 

Chanigoth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) سیلاب سے متاثر چک کہیل کے مقام پر ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے دو افراد موت کے منہ سے بچ گئے موضع گمانی میں بوتلوں کے سہارے پانی میں پھنسے افراد کو زندہ سلامت نکال لیا گیا، اہلِ علاقہ کا خراجِ تحسین ۔ بلا جھلن کے نذدیک ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی نے دو قیمتی جانیں بچا لیں۔ ریسکیو 1122کواطلاع ملی کہ دو افراد بوتلوں کے سہارے پانی میں ریسکیو کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک بوتلیں کھل گئیں اور وہ پانی کے زور میں آ کر درخت سے ٹکرا گئے۔ریسکیو کیمپ بلہ جھلن کے قریب قائم کیمپ پر ہیلپ لائن کے ذریعے اطلاع موصول ہوتے ہی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور دونوں افراد کو زندہ سلامت نکال لیا۔ اہلِ علاقہ نے ریسکیو 1122 کی تیز اور بروقت کارروائی کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر مدد چند منٹ تاخیر سے پہنچتی تو دونوں اپنی جان کی بازی ہار جاتے۔

Advertisements