ٹک ٹاک پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ 25لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ
Advertisements
کراچی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2022 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے ایک کروڑ پچیس لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزیوں کے باعث حذف کی جانیوالی ویڈیوز کے اعتبار سے دوسرے نمبر رہا جودنیا بھر میں حذف کی گئی ویڈیوز کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہے۔
Advertisements
پاکستان میں کسی بھی ویڈیو کو اْس کے دیکھے جانے سے قبل حذف کرنے کی شرح 96.5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصدرہی۔
اس حوالےسے پہلے نمبر پر امریکا ہے جہاں ایک کروڑ چالیس لاکھ چوالیس ہزار دو سو چوبیس ویڈیوز حذف کیں گئیں، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔