سیکنڈ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل بہاولپور ٹائیگرز نے جیت لیا

اللہ آباد ۔ اللہ آباد کے فخر عون عباس کی فائل فوٹو
Advertisements
چیمپئن ٹیم ٹائیگر بہاولپور کی فتح میں اللہ آباد کے فخر عون عباس نےزبردست کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اللہ آباد(نامہ نگار)سیکنڈ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد بہاولپور کی ٹیم ٹائیگرز نے جیت لیا۔ملک بھر سے شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں بہاولپور کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔چیمپئن ٹیم ٹائیگر بہاولپور کی فتح میں اللہ آباد کے فخر عون عباس نے نمایاں کردار ادا کیا،جنہوں نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی کو شائقینِ ہاکی نے خوب سراہا۔
Advertisements