جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے پوری تیاری کے ساتھ حکومت سے بات چیت کی امیر جماعت اسلامی
راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس دھرنا میں اگر مقاصد حاصل کرلیے تو یہ نقطہ آغاز ہوگا انجام نہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کا دن بہت اہم ہے، ہم انشاء اللہ آگے کی طرف مارچ کریں گے، جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی، جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے پوری تیاری کے ساتھ حکومت سے بات چیت کی۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ دھرنے میں کامیابی کے بعد ہم ایک بڑی جدوجہد کریں گے، ہماری تحریک تصادم سے گریز کرے گی، سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہئے، ساری سیاسی جماعتوں کو جلسہ و جلوس کی اجازت ہونی چاہئے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، حق دو عوام کو تحریک مزید آگے بڑھے گی