Advertisements

جمعرات کا دن بہت اہم ، ہم انشاء اللہ آگے کی طرف مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

Thursday most important day:Hafiz NaeemurRehman
Advertisements

جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے پوری تیاری کے ساتھ حکومت سے بات چیت کی امیر جماعت اسلامی

راولپنڈی:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس دھرنا میں اگر مقاصد حاصل کرلیے تو یہ نقطہ آغاز ہوگا انجام نہیں۔  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کا دن بہت اہم ہے، ہم انشاء اللہ آگے کی طرف مارچ کریں گے، جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی،  جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی نے پوری تیاری کے ساتھ حکومت سے بات چیت کی۔   حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ دھرنے میں کامیابی کے بعد ہم ایک بڑی جدوجہد کریں گے، ہماری تحریک تصادم سے گریز کرے گی، سارے سیاسی قیدیوں کو آزاد ہونا چاہئے، ساری سیاسی جماعتوں کو جلسہ و جلوس کی اجازت ہونی چاہئے۔  امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، حق دو عوام کو تحریک مزید آگے بڑھے گی

Advertisements