صاحبزادہ گزین عباسی کی ذاتی کاوشوں سے محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سکھیل کو مڈل کادرجہ دے دیا
علاقہ مکینوں کا ایم پی اے ،سابق سول جج یحیٰی خان کلاچی ،اور محکمہ تعلیم کا شکریہ, افتتاح صاحبزادہ میاں گزین عباسی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آسیہ انور نے کیا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)ایم پی اے کی کاوش گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کومڈل کادرجہ دے دیا گیا ۔کلاسسز کابھی اجراء ہو گیا علاقہ مکینوں کا ایم پی اے ،سابق سول جج،اور محکمہ تعلیم کاشکریہ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل سکھیل کے زمیندار اعلیٰ سابق سول جج سردار محمد یحیٰی خان کلاچی کی تحریک پر پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افراد ی قوت صاحبزادہ گزین عباسی کی ذاتی کاوشوں سے محکمہ تعلیم نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سکھیل کو مڈل کادرجہ دے دیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ آسیہ انور نے کیا اور سکول ھذا میں مڈل کلاسسز کا اجراء بھی کردیا گیا ہے۔
اس مو قع پر محترمہ آسیہ انور نے صحافیوں کو بتا یا کہ سابق سول جج سردار یحییٰ خان کلاچی نے اپنی جیب سے ہزاروں روپے کی مٹی ڈلوائی ہے تعمیراتی کام کرائے ہیں۔ اور صاحبزادہ میاں محمد گزین عباسی کی کاوشوں سے اس سکول کو مڈل کادرجہ دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ کی خوشی قسمتی ہے کہ اب ان کی بچیوں کو دور نہیں جا نا پڑے گا۔ اور انہیں ان کی دھلیز پر تعلیم کے مواقع میسر آگئے ہیں۔ سردار یحیٰی خان کلاچی اور اہل علاقہ نے ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی او ر محکمہ تعلیم کا شکریہ اد اکیا ہے کہ انہوں نے پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دیا ہے۔

