بارات کی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ کے نتیجہ میں تین نوجوان جاں بحق
Advertisements
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)بارات کی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ کے نتیجہ میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع اسماعیل پور میں ٹریکٹر ٹرالی کو حادثہ کے نتیجہ میں تین نوجوان نیچے آکر جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے محمد ، حذیفہ اور عبدالرحمان تھے۔اُن کی عمریں بارہ سے چودہ سال کے درمیان ہیں اور وہ دولہا کے کزن بتائے جاتے ہیں۔ حادثہ کی اطلا ع ملتے ہی شادی والے گھر میں کہرام مچ گیااور بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے۔ اس موقع ہر آنکھ اشکبار تھی۔