کار میں سوار تین مسلح افراد اسلحہ کی نوک پر شہری محمد یعقوب کو اغوا کر کے لے گئے
نادرا بائی پاس کے قریب افسوسناک واقعہ سٹی پولیس نے بھائی محمد اکمل کی رپورٹ پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) محمد اکمل سکنہ محلہ کٹڑہ احمد خان نے تھانہ سٹی کو بتا یا کہ گزشتہ رات ساڑھے دس بجے، میں اور میرا بھائی یعقوب کھاناکھانے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر مقامی ہوٹل جارہے تھے۔جب نیا نادرا بائی پاس پر فاطمہ ٹاؤن کے قریب پہنچے تو ایک کار آلٹو برنگ سفید پیچھے سے آگئی اس میں سوار تین افراد نیچے اترے جبکہ ایک کارمیں بیٹھا رہا۔ انہوں نے ہمیں زبردستی اسلحہ کی نوک پر روک لیا میری کنپٹی پر پسٹل رکھا اور باقی دوافراد میر ے بھائی یعقوب کو زبردستی گن پوائنٹ پر اپنی کار میں بٹھا یا اور فرار ہوگئے۔ تمام ملزمان نے نقاب لگا رکھے تھے جاتے ہوئے انہوں نے کہا اگر شور کیا تو تمہارے بھائی کو جان سے ماردیں گے۔ اورکار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔