Advertisements

موضع کوڑا کلیار میں وبائی بیماری کا شکار تین بچے پندرہ روز کے اندر جاں بحق

Chanigoth
Advertisements

چنی گوٹھ کے علاقہ موضع کوڑا کلیار کے رہائشی ملک محبوب کلیار کے تین بچے پانچ سالہ شفاء اللہ ، نو سالہ سمیع اللہ اور تیرہ سالہ عطا اللہ کو جسم پر دانے نکلے تو ان کو بی وی ایچ بہاولپور لے جایا گیا۔

پہلے پانچ سالہ بچہ شفاء اللہ زندگی کی بازی ہار گیا ، نو سالہ سمیع اللہ اسی بیماری سے انتقال کر گیا جبکہ تیسرا بچہ تیرہ سالہ عطا اللہ گزشتہ روز پراسرار بیماری کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا

Advertisements

پراسرار بیماری کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، سی ای او ہیلتھ بہاول پور نے محکمہ صحت ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا وزٹ کیا ۔ دیگر بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ۔ کل سے متاثرہ علاقہ میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا


چنی گوٹھ (نامہ نگار)۔موضع کوڑا کلیار میں وبائی بیماری کا شکار ہو کر گزشتہ پندرہ روز کے اندر تین بچے جو کہ حقیقی بھائی ہیں جاں بحق ہو گئے ، علاقے میں یکے بعد دیگرے بچوں کے جاں بحق ہونے سے خوف ہراس پھیل گیا ، جبکہ بچوں کے یکے بعد دیگرے انتقال پر اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ،تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ کے علاقہ موضع کوڑا کلیار کے رہائشی ملک محبوب کلیار  کے تین بچے پانچ سالہ شفاء اللہ ، نو سالہ سمیع اللہ اور تیرہ سالہ عطا اللہ کو جسم پر دانے نکلے تو ان کو بی وی ایچ بہاولپور لے جایا گیا۔ جہاں پر پہلے پانچ سالہ بچہ شفاء اللہ زندگی کی بازی ہار گیا ، نو سالہ سمیع اللہ اسی بیماری سے انتقال کر گیا جبکہ تیسرا بچہ تیرہ سالہ عطا اللہ گزشتہ روز پراسرار بیماری کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا ، بتایا گیا ہے کہ پہلے بچوں کے جسم میں دانے نمودار ہوتے ہیں اور انہی کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو جاتی ہے ، تیرہ سالہ عطا اللہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز موضع کوڑا کلیار میں ادا کر دی گئی ہے – پراسرار بیماری کی وجہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،  سی ای او ہیلتھ بہاول پور نے محکمہ صحت ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا وزٹ کیا ۔ دیگر بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ۔ کل سے متاثرہ علاقہ میں میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا