Contact Us

دھوڑ کوٹ کے قریب جلال پور روڈ پر حادثہ میں چچا بھتیجا سمیت 3 افراد جاں بحق ایک زخمی۔اسپتال منتقل

Three persons killed and one person injured in road accident at JalalpurPirwala road near Dhorkot

اوچ شریف کے نواحی علاقہ دھوڑ کوٹ کے قریب جلال پور روڈ پر جانوروں سے لوڈ شہہ زور ڈالہ سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا ۔

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) دھوڑ کوٹ کے قریب جلال پور روڈ پر لوڈر ڈالہ روڈ پر کھڑے خراب ٹرک میں جاٹکرایا۔ حادثہ میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی۔اسپتال منتقل، جاں بحق افراد میں چچا بھتیجا شامل، حادثہ پٹرولنگ پولیس خیر پور ڈاہا کی غفلت کے باعث پیش آیا.۔تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ دھوڑ کوٹ کے قریب جلال پور روڈ پر جانوروں سے لوڈ شہہ زور ڈالہ سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا۔حادثہ میں ڈالہ میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال احمد پور منتقل کر دیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد 30 سالہ ندیم اور 35 سالہ ساجد کا تعلق احمد پور کے نواحی علاقہ مڈ رشید  سے ھے یہ دونوں رشتے میں چچا بھتیجا ھیں جبکہ 45 سالہ زاہد کا تعلق راجن پور سے تھا۔۔جبکہ اہل علاقہ نے پٹرولنگ پولیس  خیر پور ڈاہا کی غفلت اور لا پرواہی کو حادثے کا ذمہ قرار دیا ھے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک حادثہ سے 8 گھنٹے قبل شام سے خراب کھڑا ہے، اور پٹرولنگ پولیس نے وہاں کوئی ریفلیکٹر لگوانے یا بیک لائٹ آن کرانے کی زحمت نہیں کی اور نہ ہی اس ٹرک کی سائیڈ پر کوئی سیفٹی کونز رکھیں۔ مقامی پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی غفلت کے باعث 3 قیمتی جانیں لقمہ اجل بن گئیں۔ شہریوں نے ڈی پی او بہاول پور، ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاول پور سے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں