اڈہ ظاہر پیر کے قریب ویلڈنگ کی دوکان میں آگ سے جھلس کر تین افراد زخمی, ایک کی حالت تشویش ناک
Advertisements
جھلسنے والوں میں ندیم، مٹھن، اور گل بہار شامل ہیں۔ ریسکیوٹیم نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) اڈہ ظاہر پیر کے قریب ویلڈنگ کی دوکان میں آگ بھڑک اُٹھی۔ تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ اڈہ ظاہر پیر کے قریب ویلڈنگ کی دوکان پر ٹریکٹر کی ٹینکی ویلڈنگ کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔جس سے اس کی لپیٹ میں آکر تین افراد جھلس گئے۔ جھلسنے والوں میں ندیم، مٹھن، اور گل بہار شامل ہیں۔ ریسکیوٹیم نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیاہے زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
Advertisements

