اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نواحی یونین کونسل راجڑ ہو میں ایک گھر کے تین بچوں کی کسی پر اسرار بیماری سے اموات واقع نہیں ہوئی : چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت بہاولپور

AhmedpureAst city Map

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی تھی کہ اس واقعہ کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لے کر علاقے کے تمام بچوں کا طبی معائنہ کیا جائے

میڈیکل رپورٹ کے مطابق محبوب احمد سکنہ راجڑ ہو کے تین بچے جن میں عطاء اللہ عمر 13 سال، سمیع اللہ عمر 11 سال اور شفاء اللہ عمر چار سال خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہوئے 

محکمہ صحت کی ٹیموں نے اس علاقہ کے ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کا طبی معائنہ کیا اور حفاظتی ویکسین اور وٹامن کے قطرے دیئے گئے جبکہ کسی وبا کے پھیلنے کا کوئی اندیشہ نہیں پایا گیا۔فوت ہونے والے تینوں بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں نے ویکسین پلائی ہوئی تھی جس کا اقرار ان کے والدین نے بھی کیا۔

  بہاول پور:18/ اگست ( پریس ریلیز ) چیف ایگزیکٹو آفیسر  صحت بہاولپور کی رپورٹ کے مطابق احمد پور شرقیہ کی نواحی یونین کونسل راجڑ ہو میں ایک گھر کے تین بچوں کی کسی پر اسرار بیماری سے اموات واقع نہیں ہوئی ہے۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق محبوب احمد سکنہ راجڑ ہو کے تین بچے جن میں عطاء اللہ عمر 13 سال، سمیع اللہ عمر 11 سال اور شفاء اللہ عمر چار سال خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہوئے جس پر ان کے والدین نے گھر پر ہی علاج معالجہ کیااور دو بچوں کی بالترتیب 3 اگست اور 5 اگست کو وفات ہوئی جس پر 9 اگست کو تیسرے بچے کو والدین نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرایا۔تیسرا بچہ خسرہ کی بیماری میں مبتلا رہنے سے 17 اگست کو وفات پا گیا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی تھی کہ اس واقعہ کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لے کر علاقے کے تمام بچوں کا طبی معائنہ کیا جائے جس پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے اس علاقہ کے ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کا طبی معائنہ کیا اور حفاظتی ویکسین اور وٹامن کے قطرے دیئے گئے جبکہ کسی وبا کے پھیلنے کا کوئی اندیشہ نہیں پایا گیا۔فوت ہونے والے تینوں بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں نے ویکسین پلائی ہوئی تھی جس کا اقرار ان کے والدین نے بھی کیا۔

مزید پڑھیں