پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے حمید اللہ خان عزیز ،شبّیر قریشی اور اشفاق سندھا کو ڈیجیٹل روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کو جانب سے شیلڈز عطا کیں

چیف ایڈیٹر احسان احمد سحر نے حمید اللہ خان عزیز کو 2025 کا بیسٹ ورکنگ جرنلسٹ ایوارڈ،شبّیر احمد قریشی کو جرنلسٹس فرینڈ ایوارڈ اور اشفاق سندھا کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے پنجاب کالج میں رورل میڈیا نیٹ ورک اور ڈیجیٹل روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے منعقدہ عالمی یوم آزادی صحافت کی راؤنڈ ٹیبل کے اختتام پر ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی جانب تین صحافیوں کو ایوارڈز دیے- تفصیلات کے مطابق ایڈیٹر انچیف احسان احمد سحر کی جانب سے حمید اللہ خان عزیز کو 2025 کا بیسٹ ورکنگ جرنلسٹ ایوارڈ سینیئر صحافی شبیر احمد قریشی کو جرنلسٹ فرینڈ ایوارڈ اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ میں 2005 تا 2015 خدمات سرانجام دینے والے محمد اشفاق سندھا کو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی تھی- خیال رہے کہ حمید اللہ عزیز روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے طویل عرصے سے منسلک ہیں اسی طرح شبیر قریشی بھی 10 برس سے زائد عرصے تک خبریں میں خدمات سر انجام دینے کے بعد روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ سے وابستہ چلے آرہے ہیں جبکہ اشفاق سندھا 2015میں ڈیٹا آپریٹر کے طور پر سیشن کورٹ میں بھرتی ہو گئے اور آج کل وہ ایڈیشنل سیشن کورٹ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں