آصف زرداری سے بلوچستان کے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی لیاقت لہڑی، اسفند یار کاکڑ اورمولوی نور اللہ کی ملاقات، پی پی میں شامل
بلوچستان میں پیپلزپارٹی اب 13 اراکین اسمبلی کے ساتھ سب بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان سے صوبائی اسمبلی نشست پر کامیاب ہونے والے 3 آزاد ارکان نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر سے ملاقات کرنے والے بلوچستان سے 3 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں لیاقت لہڑی، اسفند یار کاکڑ اورمولوی نوراللہ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پیپلزپارٹی اب 13 اراکین اسمبلی کے ساتھ سب بڑی پارلیمانی پارٹی بن گئی۔
خیال رہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان اسمبلی کی 11، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 10، 10، آزاد 6 اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں تاہم ایک نشست کا نتیجہ رکا ہوا ہے۔