اسسٹنٹ کمشنرملک ظہور احمد اعوان نے میونسپل کمیٹی ورکرز کی تین روز سے جاری ہڑتال ختم کرادی

احمدپورشرقیہ ( اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی ورکرز کی تین روز سے جاری ہڑتال ختم کرادی ۔ تفصیل کے مطابق بہا ول پور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے ورکرز کو بقایات جات ادا نہ کرنے پر گزشتہ تین روز سے ورکرز نے چوک منیر شہید پر احتجاجی کیمپ لگا کر ہڑتا ل کررکھی تھی۔ جس سے شہر میں صفائی کی صورت حال ابتر ہوچکی تھی ۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان نے چارج سنبھالتے ہی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مقامی انچارج سہیل منظور اور ورکز یونین کے نمائندوں سے چیف آفیسر بلدیہ ارم شہزادی ، فنانس آفیسر صفدر بخاری، سینٹر ی آفیسر حسنین شاہ ، کی موجودگی میں ملاقات کی ۔ اور بی ڈبلیو ایم سی کو سینٹری ورکرز کو فوری واجبات اد اکرنے کا حکم دیا ۔ اور کہا ہے کہ بلدیہ کمپنی کو فوری فنڈز دے رہی ہے۔ جس سے وہ ورکرز کے بقایات اد ا کرے ۔ جس پر سینٹر ی ورکرز نے ہڑتال ختم کردی۔ دریں اثنا ء اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر اشفاق احمد اور زراعت آفیسر کامران جبار نے اسسٹنٹ کمشنر ملک ظہور احمد اعوان کو احمدپورشرقیہ میں اے سی تعینات ہونے پر مبارک باددی ۔ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ملک ظہور احمد اعوان نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا اُن کی اولین ترجیح ہوگی۔