Advertisements

پولیو سے بچاؤ کی سہ روزہ مہم بہاول پور ضلع میں 21 نومبر سے شروع ہو گی ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ

three-day polio prevention campaign will start in Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور:4/ نومبر :    پولیو سے بچاؤ کی سہ روزہ مہم بہاول پور ضلع میں 21نومبر سے شروع ہو گی۔ اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے 7لاکھ 99ہزار سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کی زیر صدارت دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن ایوشہ ظفر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال مکول، سی ای او ایجوکیشن محمد شہباز طاہر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد آرائیں، ڈی ایچ او ڈاکٹر انیلہ علی، ڈاکٹر ذاکر علی، ڈاکٹر شیراز اور متعلقہ محکموں کے افسران اور ویڈیو لنک کے ذریعے ضلع کی تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو جسمانی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اور اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کا ایک بچہ بھی پولیو کی خوراک سے محروم نہ رہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران21سے 23نومبر تک گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ 24اور 25نومبر کو کیچ اپ ایکٹیویٹی کی جائے گی جس میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے 3168موبائل ٹیمیں، 195فکسڈ ٹیمیں اور 136ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس مہم کے دوران 122یونین کونسل مانیٹرنگ آفیسرز اور 639ایریا انچارج اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران فرائض ادا کرنے والے افراد کو باقاعدہ ٹریننگ دی جائے گی اور بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائیں گے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پیڈیاٹرک کوڈ 19مہم کے دوسرے مرحلے کی کارکردگی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر ذاکر علی نے بتایا کہ پانچ سے بارہ سال تک کی عمر کے بچوں کو کرونا سے محفوظ رکھنے کی ویکسین لگائی جا رہی ہے اور گذشتہ چار دنوں میں پیڈیاٹرک کوڈ 19ویکسینیشن مہم کے دوران سکولوں اور دیگر علاقہ جات میں جا کر  422410بچوں کی پیڈیاٹرک کرونا ویکسینیشن کی گئی ہے۔