Contact Us

بنیاد ی مرکز صحت ٹبی عزت لگائے حفاظتی ٹیکوں سے تین بچے جاں بحق ، چار کی حالت غیر

Three children died due to vaccination in Tibbi Izzat

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر احمدندیم ہاشمی، ڈائریکٹر ہیلتھ اورڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرعبدالغنی شیخ موقع پر پہنچ گئے

 احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) بنیاد ی مرکز صحت ٹبی عزت احمدپورشرقیہ کی جانب سے مبینہ طورپر بچوں کو لگائے  جانے والے حفاظتی ٹیکوں سے تین بچے جاں بحق ، چار کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق محکمہ صحت بنیادی مرکز ٹبی عزت احمدپورشرقیہ کی جانب سے مبینہ طورپر دو جون اور چھ جون  کو خسرہ کے ٹیکے   بچوں کو لگائے گئے ۔ بچوں کے والد ین کے مطابق ٹیکے لگنے کے بعد بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ اور ان میں سے تین بچے احمد ولد فیا ض ، عمر سولہ ماہ ، سکنہ بستی بلوچاں ، عالیہ بی بی عمر آٹھ ماہ ، اور رضوانہ بی بی  طبیعت خراب ہونے کے بعد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ چار بچوں کی حالت غیر ہونے پربہا ولپور وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی  اسسٹنٹ کمشنر احمدندیم ہاشمی، ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ عبدالغنی شیخ موقع پر پہنچ گئے ۔ اور واقعہ کی انکوائری شروع کردی ہے۔ ڈاکٹر عبدالغنی شیخ نے بتا یاکہ لگائی جانے والی ویکسین ایکسپائر نہیں تھی۔ تاہم ہم تمام بچوں کو جن کو ویکسین لگائی  گئی تھی۔ اُن کو چیک کررہے ہیں۔ رپورٹ  آنے پر اگر کسی کی جانب سے کوئی کوتاہی کی گئی ہے تو اس کے خلاف کاروائی کریں گے۔ دوسری جانب جاں بحق ہونے والے بچوں کی تدفین کردی گئی ہے اور ان کے والدین نے وقوعہ کی انکوائری کرکے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں