Advertisements

دنیا کے 5 امیر ترین خاندانوں میں 3 عرب خاندان بھی شامل

Three Arab Families Among the World’s Five Wealthiest Families
Advertisements

اس فہرست میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ریٹیل مارٹ ’والمارٹ‘ کے مالک والٹن خاندان سب سے زیادہ دولت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے

دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں پہلے 5 نمبر پر براجمان خاندانوں میں سے 3 کا تعلق عرب دنیا سے ہے۔  یہ فہرست معروف جریدے بلوم برگ نے رواں برس کے لیے جاری کی ہے جس میں 25 امیر ترین خاندانوں نے جگہ بنائی ہے جن کی دولت میں 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔  فہرست میں شامل ان خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جا چکی ہے اور یہ خاندان دنیا میں اپنے اثر و رسوخ اور طاقت میں ثانی نہیں رکھتے۔  اس فہرست میں جن عرب ممالک کے خاندان شامل ہیں ان میں سعودی عرب کا حکمراں خاندان آل سعود، متحدہ عرب امارات کا ال نہیان اور قطر کا آل ثانی شامل ہے۔

Advertisements

 ان میں 335.9 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ ابوظبی کے حکمراں خاندان آل نہیان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے۔  آل سعود خاندان تیسرے پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر ہے۔ اسی طرح 199.5 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ قطر کے آل ثانی خاندان چوتھے نمبر پر ہے۔  اس فہرست میں جو متحدہ عرب امارات کے آل نہیان سے بھی اوپر ہے اور 25 خاندانوں کی فہرست میں سرفہرست ہے وہ ریٹیل اسٹور ’والمارٹ‘ کے مالک والٹن خاندان ہے۔  امریکا سے تعلق رکھنے والے والٹن خاندان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے