Contact Us

یونین کونسل نو ناری کے ہزاروں افراد کا پرنس بہاول عباسی سے اظہار یکجہتی

Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi addressing pig public meeting in Union Council Nonari Eidgah
پرنس بہاول عباس خان عباسی یونین کونسل نوناری کی عید گاہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں

نوناری یونین کونسل سے میرے بیٹے امیدوار صوبائی اسمبلی ملک احمد یار وارن کے مقابلے میں پرنس بہاول خان عباسی کو زیادہ ووٹ ملنا چاہیں سردار ملک عامر یار وارن

اتحادی حکومت کے 16 ماہ میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا کسان کھاد کے لیے مارا مارا پھر رہا ہے مہنگائی نے عام ادمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے میرے والد کے دور نمائندگی کے خاتمے کے بعد علاقے میں کسی قسم کا ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا ایم پی اے منتخب ہوا تو علاقہ کے محرومیوں کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوشش کروں گا سردار ملک احمد یار وارن امیدوار صوبائی اسمبلی

نوناری یونین کونسل اور اس سے ملحقہ علاقے ماضی میں میرے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کا حلقہ انتخاب رہے ہیں جنہوں اوچشریف کو پہلے اور شہر احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کو بعد میں سوئی گیس کی سہولت مہیا کرائی درجنوں لوگوں نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں اور ترقیاتی کام کرائے آپ نوجوانوں کے پینل مجھے اور ملک احمد یا وارن کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تاکہ ہم اجتماعی جدوجہد کے ذریعے علاقائی اور عوامی مسائل کا حل کو حل کر سکیں امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی

پرنس بہاول عباسی برطانیہ اور کینیڈا جبکہ سردار ملک یار احمد یار وارن امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں دونوں سے عوام نے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ماہرتعلیم محمد سلیمان فاروقی پرنس بہاول عباسی اور ملک احمد یاروارن کی کامیابی آپ کی خوشحالی کی ضمانت ہوگی،مہر مشتاق احمد- یونین کونسل نوناری کی عیدگاہ میں عظیم الشان جلسہ عام سے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ملک عامر یار وارن اور دیگر افراد کا خطاب ،جلسے کے اختتام پر پرنس بہاول عباسی اور سردار ملک احمد یار وارن کی کامیابی کے لیے دعا کرائی گئی

نو ناری( خلیل احمد نوناری سے) صوبائی حلقہ پی پی 250 اوچشریف کی یونین کونسل نوناری کی عیدگاہ میں منعقدہ بڑے جلسہ عام میں شریک ہزاروں افراد نے آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی کی آمد پر  ان کا والہانہ استقبال کیا -ولیعہد  بہاول پور پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور فلک شگاف نعرے لگائے گئے- نوناری کی عید گاہ میں منعقدہ جلسہ عام میں دو ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا تھا  جبکہ پانچ چھ سو کے لگ بھگ افراد نے کھڑے ہو کر جلسہ کی کاروائی دیکھی- اس عظیم الشان جلسہ عام کا اہتمام خلیل احمد نوناری عبدالحکیم نوناری ،جام ابراہیم نوناری، عبدالوکیل نوناری اور  عبدالحفیظ نوناری نے کیا تھا-جلسہ کی کاروائی تلاوت کلام پاک سے شروع کی گئی ہدیہ نعت شریف پیش کیا گیا جس کے بعد ملک عبداللہ وارن جام صدیق نوناری ،ملک خادم اعوان ،اعظم بھٹی،شکیل احمد،اجمل خان بلوچ،نور محمد وینس،جام اکبر اور خلیل احمد نوناری نے خطاب کیا

احمد پور شرقیہ کے نوجوان سیاسی و سماجی رہنما اور مشہور ماہر تعلیم محمد سلیمان فاروقی نے اپنے خطاب میں کامیاب جلسے کے انعقاد پر اپنی نوناری برادری کو مبارکباد دی انہوں نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آٹھ فروری کو ان کی نوناری برادری ڈیرہ نواب صاحب کے مقابلے میں کہیں زیادہ ووٹ دے کر آپ کو کامیابی سے ہم کنار کرے گی انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول عباس خان عباسی برطانیہ اور کینیڈا جبکہ صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار  سردار ملک احمد یار وارن امریکہ کے تعلیم یافتہ ہیں اس لیے انہیں توقع ہے کہ دونوں نوجوان اعلی تعلیم یافتہ  امیدواران کا یہ پینل علاقہ کی عوام کی ترقی میں ممدومعاون ثابت ہوگا

پرنس بہاول عباس خان عباسی اور سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار وارن یونین کونسل نوناری کی عید گاہ کے جلسہ گاہ میں سٹیج پر موجود ہیں

پی پی 250 اوچشریف کے آزاد امیدوار سردار ملک احمد یار وارن نے اپنی تقریر میں اپنے حلقہ انتخاب کے باشندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوناری میرا گھر ہے- طاہر والی میں گزشتہ روز کنویسنگ کے دوران ملاقات کرنے والے افراد نے انہیں بتایا کہ آپ صرف نوناری یونین کونسل سے ہی 18 20 ہزار ووٹوں کی لیڈ لے کر ائیں گے جس سے آپ کے حریف اُمیدوار پریشان دکھائی دیتے ہیں – انہوں نے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کے ساتھ سو تیلی ماں کا سا سلوک کیا گیا ہے جس سے یہ علاقہ مسائلستان بن گیا ہے – میرے والد سردار ملک عامر یار وارن کی نمائندگی کا دورانیہ ختم ہو نے کے بعد ہمارے علاقے میں کسی قسم کا ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا -ان کا کہنا تھا کہ سولہ ماہ کی اتحادی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا -,کسان کھاد بیج کیلئے ما را مارا پھر رہا ہے- یہی حال نہری پانی کا ہے-
سردار ملک احمد یار وارن نے کہا کہ اگر وہ ایم پی اے منتخب ہوئے تو کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے

پی پی 250 اوچشریف کے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی سردار ملک احمد یار وارن یونین کونسل نوناری کی عید گاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے

قومی اسمبلی کے سابق رکن سردار ملک عامر یار وارن نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوناری میرا گھر ہے ہماری قبریں اکٹھی ہیں میرے بڑے اور آپ کے خاندان کے افراد اکٹھے ایک قبرستان میں مدفون ہیں اس لیے اس رشتے کو کوئی مائی کا لعل نہیں توڑ سکتا -انہوں نے اپنے حامیوں کو تلقین کی نوناری یونین کونسل میں پرنس بہاول عباسی کے ووٹ میرے بیٹے ملک احمد یار وارن کے مقابلے میں زیادہ نکلنا چاہیں -انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے – ہمیں نہ تو روپے پیسے کا لالچ ہے نہ ہی ہم نے آج تک کسی کے ساتھ سودے بازی کی ہے- انہوں نے کہا کہ ہم نوابصاحب کی شرافت کے قائل ہیں- ہم ان کی رعا یا ہیں-سردار ملک عامر یار وارن نے کہا کہ صادق آباد کے رئیس خاندان سے لے کر بھاولنگر تک کے جتنے بھی جاگیردار،مخادیم اور وڈیرے ہیں وہ سب نواب آف بہاولپور کے فیض یافتہ ہیں

امیدوار این اے 166 قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوناری یونین کونسل اور اس سے ملحقہ علاقے ماضی میں ان کے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کا حلقہ انتخاب رہے ہیں جو تحصیل احمد پور شرقیہ سے چار مرتبے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے مگر بد قسمتی سے چاروں مرتبے اسمبلی کا دورانیہ انتہائی کم رہا کیونکہ سال ڈیڑھ سال کے بعد عموما اسمبلی توڑ دی جاتی تھی -انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود نواب صلاح الدین عباسی نے علاقے میں ترقیاتی کام کرائے لوگوں کو ملازمتیں دلائیں , اوچشریف کو پہلے جبکہ شہر احمد پور شرقیہ اور ڈیرہ نواب صاحب کو بعد میں سوئی گیس کی سہولت مہیا کرائی-پرنس بہاول خان عبّاسی نے عوام پر زور دیا کہ وہ انکے ساتھ نوجوان اُمیدوار صوبائی اسمبلی سردار ملک احمد یار وارن کو بھی کامیاب کرائیں تاکہ ہم دونوں مل کر آپکی توقعات پر پورا اتر سکیں

یو نین کونسل نوناری کی عیدگاہ میں منعقدہ جلسہ عام کے شرکا کا ایک منظر

مزید پڑھیں