نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے صادق گڑھ پیلس میں قل خوانی ہزاروں افراد شریک
ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان، ریجنل پولیس آفیسر غازی صلاح الدین ،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ ، ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ ،ایم پی ایز مخدوم سید عامر علی شاہ ،۔صاحبزادہ محمد گزین عباسی ،مخدوم مرتضیٰ محمود،سابق ایم این اے سردار ملک عامر یار وارن، سابق ایم پی اے سردار ملک جہانزیب وارن ،سردار ملک جہانگیر وارن ،سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سبطین حیدر بُخاری اور خاندان عباسیہ کی سرکردہ شخصیات سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی
مبارک محل میں ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی جسکے انتظامات ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اہلیہ محترمہ نے کیے تھے،قرآن خوانی کی تقریب میں خاندان عباسیہ کی خواتین کے علاوہ اٹک، لاہور،کراچی ،اسلام آباد اور ملتان سے آنے والی معزز خواتین نے شرکت کی جب کے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی اہلیہ محترمہ مہرین قریشی اور پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی اہلیہ محترمہ بھی اس موقع پر موجود تھیں
صادق گڑھ پیلس میں نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے-حاصل پور کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سجاد حسین بخاری ،میاں عثمان نجیب اویسی ایم این اے, احمد پور شرقیہ کے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، اور سابق میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی کے سرگرم رہنما سید تحسین گر دیزی نے مخدوم سید امجد بخاری کے ہمراہ الگ الگ ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی سے ملاقات کی اور ان کی دادی اماں کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ ماجدہ کی قل خوانی میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف مخدوم سید سبطین حیدر بُخاری بھی شریک ہیں
ڈیرہ نواب صاحب( نمائندہ خصوصی) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ ماجدہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کی رسم قل خوانی کی تقریب صادق گڑھ پیلس میں منعقد ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر و سابق مشیر ماحولیات وزیر اعظم ملک امین اسلم خان ،ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی صلاح الدین,مخدوم سید مرتضیٰ محمود ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ، رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ، پنجاب اسمبلی کے اراکین مخدوم سید عامر علی شاہ صاحبزادہ محمد گزین عباسی ،سابق ایم این اے سردار ملک احمد یار وارن ،سابق ایم پی اے سردار ملک جہانزیب وارن ،سردار ملک جہانگیر وارن ،سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سبطین حیدر بخاری کے علاوہ خاندان عباسیہ کی سرکردہ شخصیات سمیت ہر شعبہ سے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی- اس موقع پر امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی گئی کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کیا گیا جبکہ خطیب اہل سنت علامہ مفتی محمد محسن فیضی نے نواب صاحب کی والدہ محترمہ مرحومہ و مغفورہ کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی- اُنہوں نے امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا مانگی -قل خوانی کی تقریب میں موجود سینکڑوں افراد نے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے اُنکی دادی اماں کے انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نواب صلاح الدین عباسی اور اُنکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں

امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ ماجدہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کی صادق گڑھ پیلس میں منعقدہ قل خوانی کی تقریب کے شرکاء کا ایک گوشہ
مزید براں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے مبارک محل میں بھی قرآن خوانی کی گئی جس کے انتظامات نواب صلاح الدین عباسی کی اہلیہ محترمہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ اور اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اہلیہ محترمہ نے کیے تھے- تقریب میں عباسیہ خاندان کی معزز خواتین کے علاوہ اٹک لاہور ملتان اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی -سابق وفاقی وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کی اہلیہ محترمہ کے علاوہ پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی اہلیہ بھی تقریب میں شریک ہوئیں اس موقع پر خواتین نے ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے کے لیے اجتماعی دعا کی
صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا بدستور تانتا بندھا ہوا ہے -حاصل پور کے سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق تحصیل ناظم مخدوم سید سجاد بخاری، رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ،سابق میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور عقیل نجم ہاشمی, میاں عثمان نجیب اویسی ایم این اے کے علاوہ سید تحسین گر دیزی نے مخدوم سید امجد بخاری کے ہمراہ الگ الگ ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور ان کی دادی اماں کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کی جنت الفردوس میں جگہ دے اور نواب صلاح الدین عباسی اور اُنکے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین

