چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو غدارکہنے والوں کوسخت سے سخت سزادی جائے ہماری آن ہماری جان افواج پاکستان اورحساس ادارے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے محمد نوید بلوچ، محمد محسن، مہر محمد رفیق، رانا محمد حسین، رانا عبدالغفار، رانا ساجد غفار، مہر محمد جاوید اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پاک فوج اورآئی ایس آئی ہمارے سروں کے تاج ہیں اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کی باعث ہی ملک کی طرف کسی کومیلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ غدارکہنے والوں کو قرارواقعی سزادی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور توشہ خانہ سے گھڑی اور قیمتی چیزوں کو فروخت کرنا بہت بڑی کرپشن کے ثبوت عوام کے سامنے آ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات اپنی مقررہ مدت پر ہی ہوں گے ۔