یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے، حمزہ شہباز
Advertisements
لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عدالتی فیصلے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لکھا کہ فل کورٹ کی استدعا مسترد کر کے غیرجانبداری کے اصول پر شب خون مارا گیا ہے، پانامہ فیصلے کا تسلسل انصاف ہرگز نہیں! میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں خدمت کے لئے تھی، ہے اور رہے گی۔ یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔ پاکستان زندہ باد
Advertisements