Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کلائمیٹ چینج کے حوالے سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس

Third International Conference on Climate Change concluded in Islamia University Bahawalpur

انٹرنیشنل سینٹر فار کلائمیٹ چینج بیجنگ چین اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں کینڈا اور چین کے عالمی شہرت یافتہ سائنسدانوں نے شرکت کی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ”بدلتی ہوئی آب و ہوا میں خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے زراعت میں اختراعات” اور ”زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے خطرات” کے منعقد ہوئی۔ انٹرنیشنل سینٹر فار کلائمیٹ چینج بیجنگ چین اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام اس کانفرنس میں کینڈا اور چین کے عالمی شہرت یافتہ سائنسدانوں نے شرکت کی تاکہ خوراک، ایندھن اور مالیاتی بحرانوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا سکے اور ترقی پذیر دنیا میں غربت اور غذائی عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ گزشتہ نصف دہائی میں بین الاقوامی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے خوراک کا حصول بہت سے لوگوں کے لیے مشکل ہو گیا ہے اور ماہرین کی روجہ خوراک کی عالمی پیداوار کے نظام میں خامیوں اور پیچیدگیوں کی جانب توجہ مبذول ہوئی ہے۔  میموریل یونیورسٹی کینیڈا کے مندوبین میں پروفیسر ڈاکٹر ایان سدرلیینڈ، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر چیمہ، ڈاکٹر سونجا نٹسن، ڈاکٹر کمبرلی جاروی، ڈاکٹر شوکت علی، سنٹر فار گلوبل چائلڈ ہیلتھ، سِک کڈز ہسپتال، ٹورنٹو یونیورسٹی، کینیڈا، ڈاکٹر عالمگیر یونیورسٹی آف گلف، کینیڈا اور پروفیسر ڈاکٹر زاؤہوئی لن، ڈائریکٹر، آئی سی سی ای ایس، بیجنگ، چین نے خصوصی مقالے پیش کئے۔ افتتاحی سیشن کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم سرپرست کلائمیٹ چینج کنسورشیم و ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز،  پروفیسر ڈاکٹر محمد عون ثمر رضا، چیئرمین ایگرانومی نے خطاب کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے اپنے تعارفی کلمات میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تدریسی و تحقیقی شعبہ جات، غیر سرکاری تنظیموں، نجی شعبے، سرکاری محکموں اور صنعتی شراکت داروں کے درمیان کنسورشیم آن کلائمیٹ کی شکل میں ایسوسی ایشن کا نیٹ ورک بنانے کے لیے اپنی نوعیت کے منفرد اقدام کو بیان کیا۔ تبدیلی، پائیداری اور تحفظ کانفرنس کے پرسن پروفیسر ڈاکٹر واجد نسیم جتوئی، ڈائریکٹرآئی سی سی ایف ایس نے تمام بین الاقوامی مندوبین کو اس تقریب کے لیے اپنا وقت نکالنے پر سراہا۔ ان مندوبین نے کئی مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے لیے کینیڈا سے پاکستان تک کا سفر کیا۔ اختتامی کلمات میں پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ نے بھی میموریل یونیورسٹی، کینیڈا اور سِک کڈز ہسپتال، ٹورنٹو یونیورسٹی، کینیڈا کے بین الاقوامی مندوبین کے تعاون اور آمد کو سراہا۔

مزید پڑھیں