Contact Us

اسلامیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام تیسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوان موجودہ دور میں پبلک پالیسی اینڈ گڈ گورننس کا آغاز

third international conference in IUB

شعبہ سیاسیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام تیسری بین الاقوامی کانفرنس بعنوان موجودہ دور میں پبلک پالیسی اینڈ گڈ گورننس کا آغاز ہو گیا۔ کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، سابق وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ، ڈائریکٹر فیکلٹی آف پبلک پالیسی رفاع انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر راشد آفتاب خصوصی طور پر شریک تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہم ترین موضوع پر شعبہ پولیٹیکل سائنس کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین گورننس کے لیے اکیڈمیا کا کردار بہت اہم ہے جو پالیسی کی بنیاد پر گورننس کے اصول وضع کرکے اس حوالے سے درپیش چیلنجز کو حل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر پولیٹیکل سائنس اور گورننس کے ماہرین کی موجودگی فیکلٹی اور طلباء وطالبات کو اس شعبے میں جدید ترین پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔ڈ ین فیکلٹی آف سوشل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ گورننس کا موضوع قومی اور عالمی دونوں اعتبار سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور سماجی اور معاشی ترقی میں اس کے بہت اہم مضمرات ہیں۔ چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس پروفیسر ڈاکٹر مصور حسین بخاری نے کہا کہ شعبہ ہذا کے زیر اہتمام 5بین الاقوامی کانفرنسز منعقد کی جا چکی ہیں۔ اس کانفرنس کے موقع پر ملکی اور غیر ملکی مندوبین کی موجودگی اور عہد حاضر میں گورننس کے چیلنجز، پبلک سروس کی فراہمی، مقامی حکومتیں، دیر پاترقی، وفاقی اکائیوں میں روابط، وباء کے دوران پبلک پالیسی، علاقائی تعاون و اشتراک، صنفی مسائل، ڈیجیٹل دور میں جدت کی اہمیت، انسانی حقوق، انصاف اور مضبوط ادارے اہم ترین موضوعات میں شامل ہیں۔ کانفرنس کے فوکل پرسن ڈاکٹر شکیل اختر نے کہا کہ دور حاضر میں گڈ گورننس جمہوری معاشروں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس کی بنیاد پر پالیسی سازی کی جاتی ہے۔ اس کانفرنس میں پڑھے جانے والے تحقیقی مقالات سے عصر حاضر میں گورننس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔پہلے روز شعبہ تاریخ اور مطالعہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب حسین نے پارلیمنٹ اور قومی یکجہتی اور ڈاکٹر عثمان ابو نائجیریا نے کثیر نسلی ملکوں میں پبلک پالیسی اور گورننس کے مسائل کے موضوع پر خطاب کیا۔  

مزید پڑھیں