ئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 اگست سے دبئی میں ہوگا

دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن 24 اگست سے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور 18 میچز پر مشتمل یہ ایونٹ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ٹیموں میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز، ڈیزرٹ وائپرز، دبئی کیپیٹلز، گلف جائنٹس (دفاعی چیمپئن)، ایم آئی ایمریٹس اور شارجہ واریئرز کی ڈویلپمنٹ شامل ہیں ، تمام ٹیموں کا انتخاب 18 اگست کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پلیئر ڈرافٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں صرف یو اے ای کھلاڑی شامل ہوں گے۔ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں مواقع فراہم کرنا ہے، جو 2 دسمبر 2025 کو یومِ اتحاد کے موقع پر شروع ہوگا اور 4 جنوری 2026 کو اختتام پذیر ہوگا
۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کے مطابق، یہ ایونٹ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے ایک سنہری موقع ہے، خاص طور پر جب قومی کھلاڑی ایشیا کپ اور شارجہ ٹرائی سیریز میں مصروف ہوں گے۔ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 3 ستمبر کو ہوگا جبکہ سیمی فائنلز 2 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔